۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ইরানের স্বাভাবিকতা বজায় আছে, স্কুল খোলা + ভিডিও 

حوزہ/ سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت مختلف ممالک نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی مقامات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت مختلف ممالک نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔

ریاض نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ملائیشیا نے بھی ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے ناکام حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

دوسری طرف روس نے اپنے ایک اعلامیہ میں ایران میں اپنے معاملات معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ اور انگلینڈ نے اپنے بیانات میں ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئی جوابی کاروائی نہ کرے تاکہ اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .